سماجی، سیاسی، ثقافتی اجتماعات پر پابندی

sindh

کراچی(آئی این ایس انڈیا) محکمہ داخلہ سندھ نے نیا اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کاروباری مراکز، شاپنگ مال، شادی ہال وغیرہ ہفتے میں پانچ دن صبح چھ سے رات آٹھ بجے تک ہو گی۔ جب کہ اتوار اور جمعے کو تمام کاروباری مرکز بند ہوں گے۔یورپ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز ہوگئی۔یورپی ممالک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یورپ کے 50 سے زائد ممالک اور خطوں میں وبا کے باعث پیر کو اموات کی تعداد 10 لاکھ 288 تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ وبا سے دنیا بھر میں لگ بھگ 30 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ سب سے زیادہ پانچ لاکھ 62 ہزار 533 اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔پاکستان میں کرونا وائرس کے زیرِ علاج افراد کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رواں ماہ 56 ہزار 989 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ 76 ہزار افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے چار ہزار 198 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں وبا سے مزید 118 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 ہو گئی ہے۔کرونا وائرس کے اس دور میں ہر شخص کو مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ بچوں کے روز مرہ معمولات بھی وبا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران پنجاب کے وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپیل کی ہے کہ احتجاج کے دوران ایمبولینسز کو مریضوں کو لے جانے اور اسپتال جانے والوں کو راستہ دیا جائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق بعض ایمبولینسز میں آکسیجن سیلنڈرز ہوتے ہیں جو کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما کی گرفتاری کے بعد دھرنے دیے گئے تھے جس میں اہم شاہراہیں بند کر دی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.