افغانستان:کابل کے گردوارہ پردہشت گردانہ حملہ، 25لوگوں کی موت

kabul-gurduwara

افغانستان کی راجدھانی کابل میں ایک بڑاواقعہ پیش آیاہے۔دراصل، افغانستان کی راجدھانی کابل میں موجود ایک گردوارہ میں گھس کر ہتھیاربند خودکش حملہ آوروں نے گولی باری کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق، کابل میں بدھ کی صبح ایک گردوارہ پر ہوئے خودکش حملے میں کم از کم 25لوگوں کی موت اور تقریباََ دس لوگ زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے کابل کے شور بازار ضلع میں گردورہ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 07:45بجے حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت تقریباََ 150لوگ گردوارہ میں پرارتھنا کررہے تھے۔افغانستان کے وزیر داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں خواتین اوربچوں سمیت تقریباََ 80لوگوں کو بچالیا گیا۔ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ شام (آئی ایس آئی ایس) نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ،افغانستان کے خصوصی جوانوں نے حملہ آورکومارگرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.