اس وقت دنیاکے بیشترممالک کوروناوائرس کی زد میں ہیں۔کوروناوائرس نے پوری دنیاکوہلاکررکھ دیاہے۔دنیابھرمیں پھیلی کوروناوائرس بیماری کااثرسب سے زیادہ امریکہ میں ہے۔دنیاکے بڑے بڑے ممالک کوروناپرلگام کسنے پرناکام ہے۔ایسے میں ہرممالک ایک دوسرے ممالک سے کوروناوائرس کوشکست دینے میں مددچاہتاہے۔کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں امریکہ نے مددکا ہاتھ بڑھایاہے۔دراصل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ہند – امریکہ شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے ہندوستان کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔صدرٹرمپ نے ٹویٹ کرکے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں لکھاکہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اپنے دوست ہندوستان کو وینٹی لیٹر دے گا۔ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں پی ایم مودی کواچھا دوست بتایا۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھاکہ اس وبا کے دوران ہم ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔صدرٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں مزیدکہاکہ ہم كووڈ -19 کی ویکسین تیار کرنے کی سمت میں بھی تعاون کر رہے ہیں ۔ ہم ساتھ مل کر اس دشمن کو ہرائیں گے۔
I am proud to announce that the United States will donate ventilators to our friends in India. We stand with India and @narendramodi during this pandemic. We’re also cooperating on vaccine development. Together we will beat the invisible enemy!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 15, 2020
خیال رہے کہ ہندوستان نے اپریل میں كووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی امداد کے تحت هائیڈرو كسی كلوروكوين ادویات کی بڑی کھیپ بھیجی تھی ، جس کے بعد ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی اور ہندوستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔اب کورونابحران کے بیچ امریکی صدرٹرمپ نے ہندوستان کووینٹی لیٹردینے کا اعلان کیاہے۔