سعودی ویژن 2030 کے آغاز کے بعد نتائج سامنے آنے لگے

mohammad-bin-salman

ریاض (آئی این ایس انڈیا) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے باور کرایا ہے کہ سعودی ویژن 2030منصوبے کے پروگراموں نے صرف پانچ برسوں کے دوران غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مزید یہ کہ ان پروگراموں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی سطح پر چیلنجوں سے نمٹا گیا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد نے ویژن 2030 کے لیے بھرپور سپورٹ اور توجہ کے حوالے سے مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی عہد نے تمام سرکاری اداروں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں گراں قدر قرار دیا۔ بن سلمان کے مطابق ویڑن 2030کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے اب بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی سعودی کونسل نے ویژن 2030 کے آغاز کے بعد پانچ سال گزرنے پر اب تک حاصل ہونے والے اہداف کا جائزہ لیا ہے۔کونسل نے مملکت میں معیار زندگی کو بڑھانے کے سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہی حاصل کی۔ ویژن 2030کے آغاز کے بعد مملکت میں 4 گھنٹوں کے دوران صحت کے متعلق ہنگامی خدمات کی فراہمی کا تناسب 87 % سے زیادہ ہو گیا ہے۔ ویژن کے آغاز سے قبل یہ تناسب 36% تھا۔ ٹریفک حادثات میں سالانہ اموات کی شرح ہر ایک لاکھ کی آبادی میں 28.8 سے کم ہو کر 13.5 ہو گئی ہے۔ مملکت میں رہائشی یونٹوں کی ملکیت کا تناسب 60% ہو گیا ہے جو پانچ برس قبل 47% تھا۔ سال 2020میں مملکت میں دورہ کرنے کے قابل تاریخی ورثے کے مقامات کی تعداد 354 تک پہنچ گئی۔ سال 2017ء میں یہ تعداد 241 مقامات تک محدود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.