سعودی عرب میں کورونا پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی پر71مساجد بند

masjid
فائل فوٹو

ریاض (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں آلِ یہودکی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والی 71 مساجد کو سیل کردیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارہ کے مطابق سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبد اللطیف آل الشیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نمازیوں کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے کے نتیجے میں ۰۷/ سے زائد مساجد سے وائرس پھیلا، ان مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے ’ٹوئٹر‘ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ کرونا پروٹوکول اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے عزم کی کمی کے نتیجے میں کچھ مساجد میں کرونا وائرس پھیلا، جس کی وجہ سے مملکت کے مختلف علاقوں میں 71 مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔کل سوموار کو سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ مملکت میں کرونا کے مزید 3،369 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 34 نئی اموات ہوئی ہیں۔ سعودی عرب میں 1632 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *