زیادہ گرم چائے پینے سے ہوسکتا ہے گلے کا کینسر

hot-cup-of-tea
چائے زیادہ تر گرم ہی پی جاتی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گرما گرم چائے پینے کا مزہ ہی کچھ الگ ہوتا ہے۔اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے تو آپ کے ذائقہ تک تو ٹھیک ہے لیکن گرم چائے پینا آپکی صحت پر بھاری پڑ سکتا ہے۔چائے کو کپ میں ڈالنے کے تقریباً چار منٹ بعد پینا صحت کے لئے صحیح مانا جاتا ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ زیادہ گرم چائے پینے سے کھانے کی نلی میں کینسر ہونے کا خطرہ آٹھ گنا تک بڑھ جاتا ہے۔
اس بات کی تصدیق اس بات سے بھی کی جا سکتی ہے کہ ایران میں چائے بہت زیادہ پی جاتی ہے ،جبکہ وہاں کے باشندے سگریٹ اور تمباکو کا استعمال کم کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان میں ’اسوفیگل‘ کینسر کی شکایت بہت پائی گئی ہے۔اس کی وجہ تیز گرم چائے پینا ہی بتائی گئی کیونکہ زیادہ گرم چائے گلے کے ٹیشوز کو نقصان پہنچاتی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اس بات کی ریسرچ کے لئے تقریباً 50ہزار لوگوں کا انتخاب کیا گیا تھا اور ان پر ریسرچ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔ماہرین کے مطابق چائے پینے اور کپ میں ڈالنے کے بیچ 5منٹ کا فرق ہونا چائیے۔آپ کو بتادیں کہ گرم چائے پینے سے ایسیڈیٹی ،السر اور پیٹ سے جڑی تمام بیماریاں ہوسکتی ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.