زرین خان کوبالی ووڈ میں ہوئے 10سال،سلمان خان کے بارے میں بتائی بڑی بات

zareen-salman

سلمان خان کی فلم ’ویر‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی اداکارہ زرین خان کوفلم انڈسٹری میں دس ہوگئے ہیں۔بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے اب سے تقریبا ایک دہائی قبل آئی فلم ”ویر“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔سپر اسٹار سلمان خان کے ہونے کے باوجود بھی یہ فلم ناظرین پر اپنا جادو چلانے میں ناکام رہی، لیکن اس سے زرین خان کے لئے بہت سے مواقع کھلے۔وہ خوشی سے اس کا کریڈٹ سلمان کو دیتی ہیں کیونکہ انہوں نے ہی انہیں فلم انڈسٹری میں لانچ کیا۔

zareen-salman-veer

زرین نے حال ہی میں میڈیا کو بتایاکہ ”اس سفر میں بہت سے اتار چڑھاو رہے۔میں ایک ایسی انسان ہوں، جس نے انڈسٹری کا حصہ ہونے کا خواب کبھی نہیں دیکھا تھا۔مجھے یہ موقع دلانے کے لئے میں سلمان کی شکرگزار ہوں۔میں نے کبھی نہیں سوچا کہ ان کے بغیر میں فلمی دنیا کا حصہ بن سکتی تھی“۔

وہ مزید کہتی ہیں ”فلموں میں آنے کے لئے مجھے محنتنہیں کرنی پڑی، لیکن اس کا حصہ بننے کے بعد میری اصلی محنت شروع ہوئی۔میں فلمی سرزمینسے تعلق نہیں رکھتی ہوں، لہذا انڈسٹری میں کام کاج کرنے کے طریقوں کو سیکھنے میں مجھے کچھ وقت لگا۔میں یہ نہیں کہوں گی کہ اب مجھے یہاں دس سال ہو گئے ہیں اور میں نے سب کچھ سیکھ لیا ہے۔سچ کہوں، تو میں اب بھی سیکھ رہی ہوں، لیکن جب میں پہلے آئی تھی اس کے مقابلے میں آج کچھ بہتر ہوں“۔

ZK

اپنے والے پروجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں ”مئی میں لندن میں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ شروع ہونی تھی۔ایک ہارر فلم اور ڈیجیٹل میں میرے پہلی شو پر بھی کام شروع کرنا تھا۔اب سب کچھ غیر یقینی ہے۔مجھے نہیں پتہ کہ زندگی کب پٹری پرآئے گی۔ موجودہحالات کو دیکھتے ہوئے، ایسا لگتا ہے کہ چیزوں کو درست ہونے میں وقت لگے گا۔ خاص طور پر ہماری انڈسٹری میں، جہاں لوگ ٹیم میں رہ کر کام کرتے ہیں۔“

z-khan

بتادیں کہ زرین ایک ڈاکٹربنناچاہتی تھیں، زرین نے کبھی ایکٹنگ کی دنیامیں جانے کوسوچی بھی نہیں تھی۔فلموں میں آنے سے پہلے زرین کا وزن 100کلوتھا لیکن فلم ’ویر‘ کے لئے زرین نے اپنا 43کلووزن کم کیا۔ایک اسٹڈیزکے مطابق، زرین خان ایئرہوسٹ بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔لیکن وہ ایک اداکارہ بن گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.