اداکارہ اروشی روتیلا کی دریادلی، کورونا کے خلاف جنگ میں دیئے اتنے کروڑ روپے عطیہ

urvashi-rautela

نئی دہلی: ملک کوروناوائرس بحران سے گزرہاہے۔کوروناکوشکست دینے کیلئے پوراملک متحدہے۔اپنی اپنی حیثیت کے حساب سے صاحب ثروت لوگ کوروناکے خلاف جنگ میں مددکا ہاتھ بڑھائے ہںں۔بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے بھی کوروناکے خلاف مددکیلئے ہاتھ بڑھایاہے۔اسی فہرست میں بالی ووڈ سے ایک اورنام شامل ہوگیاہے۔دراصل، بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں مددکا ہاتھ بڑھایاہے۔

بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے لئے پانچ کروڑ روپے عطیہ دیئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی عطیہ چھوٹا نہیں ہوتا۔حال ہی میں اروشی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ڈانس ماسٹرکلاس منعقد کرنے کی معلومات دی۔اس کاسیشن ان سب کے لئے مفت کھلا ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور ڈانس سیکھنا چاہتے ہیں۔

انسٹگرام پر اروشی روتیلا نے بتایا کہ وہ سیشن میں جمبا، تبتا اور لیٹن ڈانس سکھائیں گی۔ ٹک ٹاک پر ڈانس ماسٹرکلاس نے انہیں 1.8 کروڑ لوگوں کے ساتھ جوڑا۔ اس سے اروشی کو پانچ کروڑ روپے ملے جسے انہوں نے کوروناوائرس کے خلاف لڑائی کے لئے عطیہ کردیئے۔

انہوں نے کہا، ”میں سب کی بہت شکر گزار ہوں، جو کچھ بھی وہ کر رہے ہیں، نہ صرف اداکاروں، سیاستدانوں، موسیقاروں یا پیشہ ورانہ کھلاڑیوں کے لئے، بلکہ عام لوگوں کے لئے بھی، کیونکہ ہم سب کو ایک ساتھ رہنے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو ان کی حمایت کی ضرورت ہے۔کوئی بھی عطیہ چھوٹا نہیں ہوتا۔ہم ساتھ مل کر اسے پوری دنیا سے شکست دیسکتے ہیں“۔


بتادیں کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے کئی ستارے مددکا ہاتھ بڑھاچکے ہیں۔سلمان خان، شاہ رخ خان اوراکشے کمارکے علاودہ دیگرچھوٹے بڑے ستارے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں مددکیلئے آگے آئے۔اس دوران ستاروں نے غریب وبے سہارالوگوں کی بھی مددکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.