لاک ڈاؤن کے بیچ بالی ووڈ سپراسٹارسلمان نے ایک ویڈیوگاناریلیزکردیاہے۔سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز کو رومانٹک ٹریک ’تیرے بنا‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو رہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے ’تیرے بنا‘ گانے کو سلمان خان کے فارم ہاؤس پر شوٹ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سیٹ سے لے کر میک اپ اور بال اسٹائل ستاروں نے خود کئے ہیں۔بتا دیں کہ سلمان نے ‘تیرے بنا’ گانا خود گایا ہے اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے، اسے ان کے دوست اجے بھاٹیہ نے کمپوز کیا ہے اور شبیر احمد نے لکھا ہے۔