غیرملکی کھلاڑی کودل دے بیٹھی ہیں اداکارہ تاپسی پنو

tapsee

بالی ووڈ انڈسٹری میں کامیاب ہیروئینوں میں سے ایک تاپسی پنوسرفہرست ہے۔تاپسی نے متعددفلموں میں اپنی بے مثال اداکاری سے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔اداکارہ انڈسٹری میں بے باک باتوں کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔تاپسی ہمیشہ ہی انٹر ویو میں بھی اپنی باتیں کھل کر رکھتی ہیں۔اسی درمیان حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیس بو(mathias boe) کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

tapsee-pannu
دراصل، انہوں نے ہندوستان ٹائمز کو دیئے اپنے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا خاندان ان کے بوائے فرینڈ میتھیس بو کے بارے میں جانتا ہے۔تاپسی نے کہا کہ اگر ان کا خاندان میتھیس کو پسند نہیں کرتا تو ان کا یہ رشتہ مزید وقت تک نہیں چل پاتا۔بتا دیں، میتھیس ڈنمارک کے بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔


تاپسی نے کہا، ”میں کسی سے بھی کچھ بھی چھپانا نہیں چاہتی ہوں۔میری زندگی میں کوئی ہے اس کو لے کر میں فخر محسوس کرتی ہوں۔ہاں لیکن ساتھ ہی میں اس بارے میں بات صرف ایک ہیڈلان بننے کے لئے نہیں کر رہی ہوں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by tapsee pannu (@tapseepannu_) on

تاپسی کا خیال ہے کہ وہ اپنی ایکٹنگ اسکلز کی وجہ سے بالی ووڈ انڈسٹری کا ایک حصہ ہے اور اس میں ان کی ذاتی زندگی کو نہیں ڈالا جانا چاہئے۔تاپسی نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ شادی کرنے کو نہیں سوچ رہی ہیں۔

وہیں تاپسی کی ماں نرملجیت پنو نے کہا، ”ہاں ہمیں تاپسی پر پورا بھروسہ ہے اور ہم اس کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں۔ہم تاپسی کو سپورٹ کرتے ہیں“۔تاپسی کی ماں کا کہناہے کہ ”میری طرف سے تاپسی پرشادی کاکوئی دباؤ نہیں ہے۔میں نے کبھی کبھارشادی کولیکراس سے بات کی، لیکن میری طرف سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔یہ تاپسی پرمنحصر ہے کہ وہ کب شادی کرناچاہتی ہے۔


بہرکیف بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنواب انڈسٹری کا جاناپہچانا نام ہیں۔انہوں نے کافی محنت سے اپنے لئے اس انڈسٹری میں ایک شناخت بنائی ہے۔انہوں نے جڑواں 2، مشن منگ، پنک اورملک جیسی بہترین فلموں میں کام کیاہے۔

 

مدرس ڈے:کنگنانے ماں کیلئے لکھی نظم،دیکھئے ویڈیو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *