چھوٹے بالوں میں نظرآئیں تاپسی پنو، دیکھئے تصاویر

tapsi

کورونا وائرس کااثرپورے ملک میں ہے۔کوروناوائرس اورملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بالی ووڈ اداکارائیں اپنے گھروں میں قید ہیں۔بالی ووڈ اداکارائیں اپنے گھروں میں قید رہ کرسوشل میڈیا پرویڈیوز اورتصاویر شیئرکرتی رہتی ہیں۔

tapsee

اداکار ہ تاپسی پنو کی ایک تصویرسامنے آئی ہے۔اس وقت اس تصویرکولیکر تاپسی پنوسرخیوں میں آگئی ہے۔اس بار ان کی فلمیں یا ان کا بیان نہیں بلکہ ان کا ہیئراسٹائل(بال اسٹائل)لوگوں کا دھیان کھینچ رہاہے۔تصویرکودیکھ کربالی ووڈ اداکارائیں بھی حیران ہیں۔

دراصل تاپسی پنوں نے اپنے بالوں کو کاٹ کر شارٹ لینتھ سائز دے دیا ہے۔اس نئے ہیئرکٹ والے لک میں انہوں نے اپنی تصویر اسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔اسی کے ساتھ انہوں نے لکھا- ’اور میرا ایکسپیریمنٹ جاری ہے… کیونکہ میرے بال کلرنگ ہینڈل نہیں کر پائے اس لئے میں نے اپنے بال ہی کاٹ ڈالے۔سنا ہے لوگ اپنے بالوں سے بہت اٹیچ ہو جاتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ گھر کی کھیتی ہے اور مجھے اپنے پنجابی خون پر پورا بھروسہ ہے‘۔

 

تاپسی پنوں اپنی بیباک رائے اور کھلے خیالات کے لئے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ان کی فلموں نے گزشتہ کچھ عرصے میں انڈسٹری میں گہری چھاپ چھوڑی ہے۔فروری میں ریلیز ہوئی تاپسی کی فلم تھپڑ نے انہیں ناظرین کے اور قریب لا دیا ہے۔اب اس بار تاپسی ایک بار اپنے بال اسٹائل کولیکر سرخیوں میں آگئی ہے۔تصویرکودیکھ کربالی ووڈ اداکارائیں بھی حیران ہیں۔

 

کوروناوائرس:گھرمیں قید انوشکاشرمانے شوہروراٹ کوہلی کے کاٹے بال،دیکھئے وائرل ویڈیو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *