دہاڑی مزدوروں کی مددکیلئے آگے آئیں سوناکشی سنہا

sonakshi

کوروناوائرس کی وجہ سے پورا ملک پریشان ہے۔کوروناوائرس اور ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہاڑی مزدوروں کی زندگی پر کافی اثر پڑا ہے۔حالانکہ بالی ووڈ کے چھوٹے بڑے ستارے ان کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

sonakshi-sinha

اب دبنگ گرل یعنی بالی اداکارہ سوناکشی سنہا، دہاڑی مزدوروں کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔ کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن سے پریشان دہاڑی مزدوروں کی مدد کے لئے اداکارہ اور پٹنہ صاحب سے سابق ایم پی شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہانے مددکاہاتھ بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔

سوناکشی سنہا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئرکرکے خود اس کی جانکاری دی ہے۔ویڈیو میں سوناکشی نے اپنا آرٹ ورک دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر ہم دوسروں کے کام نہیں آ سکتے، تو ہم کیا اچھے ہیں“۔ انہوں نے کہا ہے کہ مزدوروں کی مدد کے لئے وہ اپنے ”آرٹ ورک“ جس میں پینٹنگ، اسکیچ اور ڈیجیٹل پرنٹس ہیں کو نیلام کریں گی“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *