بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو ایک مرتبہ پھر سے لوگوں نے ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ دراصل ان کی ایک تصویر دیکھ کر لوگوں نے ان کے فیشن سینس کا کافی مذاق اڑایا اور ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ شلپا پینٹ پہننا ہی بھول گئی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
شلپا شیٹی کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم یہ کافی پرانی تصویر ہے لیکن صارفین کو شاید ان کا فیشن سینس پسند نہیں آیا اور انہو ں نے شلپا شیٹی کی اس تصویر پر کمینٹس کی لائن لگا دی۔
آپ کو بتا دیں کہ یہ پہلا موقعہ نہیں ہے جب شلپا شیٹی ٹرول ہو گئی ہوں۔ اس سے قبل بھی وہ متعدد مرتبہ ٹرول ہو چکی ہیں۔ تاہم انہوں نے کبھی ٹرولرس کو کسی قسم کا جواب نہیں دیا۔