بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی ان دنوں تھائی لینڈ میں کنبہ کے ساتھ چھٹیاں گزاررہی ہیں۔اداکارہ نے تھائی لینڈ سے جڑی کئی تصویراورویڈیوبھی سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے پوسٹ کی ہیں،جس نے خوب دھمال مچایا تھا۔لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنا ایک پل ویڈیوانسٹگرام پرشیئرکیاہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کا خوب دھیان کھینچا۔اس ویڈیو میں شلپا شیٹی پل میں موجود نظرآرہی ہیں۔ویڈیو شلپاشیٹی کا لک اوران کا انداز کافی زبردست لگ رہاہے۔شلپا شیٹی کے شوہرراج کندرا نے اس پرمزیدار تبصرہ بھی کیاہے۔