اتوار کو فیس بک پر ہوئے آن لائن کنسرٹ میں بالی ووڈ کے کئی بڑے فنکاروں نے پرفارم کیا۔ 3 مئی کو بالی ووڈ اسٹارس نے مل کر آئی فار انڈیا (I For India)کنسرٹ کیا۔ اس کنسرٹ کے لئے شاہ رخ خان، اکشے کمار، پریانکا چوپڑا کے ساتھ باقی ستارے ساتھ آئے۔ سب نے مل کر اس کنسرٹ کے ذریعے کوروناوائریئرس کے لئے فنڈ جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ سبھی نے اپنے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کئے ہیں۔ شاہ رخ خان نے بھی اپنا ویڈیو کا شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
دراصل، شاہ رخ نے یہ ویڈیو اپنے گھرمیں شوٹ کیاہے۔ ویڈیو میں آپ شاہ رخ خان کے پیچھے دیکھیں گے تو وہاں شوکیس میں ایک طرف بھگوان گنیش کی تصویر رکھی ہے تو وہیں دوسری طرف قرآن شریف رکھی ہوئی ہے۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے سبھی شاہ رخ کی کافی تعریف کر رہے ہیں۔بتا دیں کہ شاہ رخ اگرچہ مسلمان ہیں، لیکن وہ ہر ہندو تہوار کو بھی سیلبریٹ کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ ہر مذہب کی عزت کرتے ہیں۔
بہرکیف شاہ رخ اس ویڈیو میں گانا گاتے نظر آ رہے ہیں جس کے بول ہیں ‘سب صحیح ہو جائے گا’۔ اس گانے کے ذریعے شاہ رخ یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ابھی بھلے ہی حالات مشکل ہیں، لیکن پھر وہ وقت آئے گا جب ‘صحیح ہو جائے گا’۔بتادیں کہ اس کنسرٹ میں مادھوری دکشت، پرینکا چوپڑا سے لے کر شاہ رخ خان، رتیک روشن تک، بہت سے ستارے آن لائن پرفارم کرتے نظر آئے۔