نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ سارہ علی خان وائرل تصویرسے خوب سرخیاں بٹور رہی ہیں۔دراصل،مدرس ڈے کے موقع پر سارہ علی خان نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئرکیہے۔یہ فوٹو سارہ علی خان کے جنم کے وقت کا ہے۔اس تصویر میں سارہ کی نانی نے ان کو گود میں اٹھایا ہوا ہے، وہیں، امرتا سنگھ بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
Meri Maa ki Maa 💁🏻♀️🤰🤱🏻🙇🏻♀️ Thank you for creating Mommy 💝🙏🏻👩👧👧🐣🐥🐤 #HappyMothersDay
مدرس ڈے کے موقع پر سارہ علی خان نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”میری ماں کی ماں۔مم کو پیدا کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔مبارک ‘مدرس ڈے۔‘ سارہ علی خان کا یہ پوسٹ خوب وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔
بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں۔ان کی تصاویر ہوں یا ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو جاتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنا ایک پرانا جم ویڈیو بھی فینس کے ساتھ شیئر کیا تھا، اس ویڈیو میں سارہ ورزش کرتی نظر آ رہی تھیں۔