سپنا چودھری نے ضروتمندوں کےلئے بیلی پوڑیاں، پولیس والوں کو کیاسیلوٹ

sapna

کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی لوگ اپنے گھروں میں بندہیں۔لاک ڈاؤن میں ہرشعبے سے منسلک افراداپنے گھروں میں قیدہیں۔لیکن اس دوران ہرشعبے سے منسلک لوگ لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مددکےلئے پولس انتظامیہ کی اجازت سے گھروں سے نکل رہے ہیں اورہرممکن ضرورتمندوں کی مددکررہے ہیں۔اسی بیچ ہریانوی گلوکارہ وڈانسرسپناچودھری بھی مددکےلئے آگے آئی ہیں۔

کورونا وائرس مہاماری کے چلتے پورے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کئی تنظیمیں غریب اور بے گھر مزدوروں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دہلی پولیس بھی بے گھر اور غریب لوگوں کی مدد کے لئے سماجی خدمت مشن پر ہیں۔ پولیس کے ان کوششوں سے متاثر ہوکرگلوکارہ وڈانسر چودھری بھی مدد کو آگے آئی ہیں۔

sapna-c

هريانوی گلوکارہ اور ڈانسرسپنا چودھری سوشل میڈیا پرکافی فعال رہتی ہیں۔کوروناوائرس دور میں سپنا چودھری بھی لوگوں کی مدد کرتی ہوئی نظر آئیں۔ دہلی کے نجف گڑھ تھانے میں سپنا چودھری نے خاتون پولیس اہلکاروں کے ساتھ پوڑياں بنوائی۔ اس دوران انہوں نے کوروناوائریئر کی حوصلہ افزائی اور ان کی مدد بھی کی۔

سپنا چودھری کا یہ اندازدیکھ کرلوگ ان کی کافی تعریف بھی کر رہے ہیں۔دہلی کے نجف گڑھ تھانے میں جس طرح سے خواتین پولیس اہلکار مسلسل کھانا تیار کرکے ضرورت مندوں کی مدد میں تعاون دے رہی ہیں۔اس سے متاثر ہو کر مشہور ڈانسر اور گلوکارہ سپنا چودھری پہنچیں۔ انہوں نے نجف گڑھ تھانے کے ان کوششوں کی تعریف کی۔ تھانے کے ایس ایچ او سنیل کمار گپتا بھی یہاں موجود رہے۔سپنا چودھری نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی اس کردار سے خوش ہوکر خود بھی تعاون کرتے ہوئے پوڑياں بیلیں۔

sapna-with-police

بتا دیں کہ نیشنل لاک ڈاؤن کے درمیان سپنا چودھری نجف گڑھ پولیس تھانے کا حوصلہ بڑھانے یہاں پہنچی تھیں۔ اس دوران تھانے کے ایس ایچ او سنیل کمار گپتا بھی یہاں موجود تھے۔سپنا چودھری اس دوران پولیس اہلکاروں کے کاموں سے کافی متاثر نظر آئیں اور انہوں نے وہاں موجود پولیس والوں کو سیلوٹ بھی کیا۔

دہلی ہی نہیں پورے ملک وبیرون ملک میں اپنے ڈانس سے تہلکہ مچانے والی سپنا چودھری پیر کو پولیس والوں کے ساتھ ایک الگ ہی انداز میں نظر آئیں۔ سپناچودھری نے کورونا سے بچاؤ کے لئے سفید رنگ کا ماسک بھی لگایا ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *