نئی دہلی:بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کولیکرسرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔جہاں سلمان اپنی آنے والی فلم دبنگ 3کولیکرپرجوش ہیں وہیں ان کے مداحوں فلم دبنگ کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔فلم دبنگ دسمبرمیں ریلیزہونے جارہی ہے۔لیکن اس سے قبل سلمان نے فلم’رادھے‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔اس بات کی جانکاری سلمان خان نے خود اپنے سوشل میڈیاہنڈل سے فوٹوپوسٹ کردی ہے۔
And the journey begins . . .#RadheEid2020 @SohailKhan @bindasbhidu @DishPatani @RandeepHooda @PDdancing @atulreellife @nikhilnamit @SKFilmsOfficial @reellifeprodn pic.twitter.com/rup4OZFr2I
— Chulbul Pandey (@BeingSalmanKhan) November 1, 2019
خاص بات یہ ہے کہ ’بھارت‘ کی طرح ناظرین کوسلمان خان اوراداکارہ دشاپٹانی کی جوڑی دیکھنے کوملے گی۔اس کے علاوہ سلمان خان کی رادھے میں بالی ووڈ اداکارجیکی شراف اوررندیپ ہڈا بھی اہم کردارمیں دکھائی دیں گے۔