ملک میں کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے بالی ووڈ ستارے اپنے گھروں میں وقت گزاررہے ہیں۔لاک ڈاؤن ملک میں 3مئی تک بڑھادیاگیاہے۔اس وقت ملک میں کسی کوبھی بلاضرورت اپنے گھرسے باہرنکلنے یاکہیں جانے اجازت نہیں ہے۔
لاک ڈاؤن میں بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی گرل فرینڈ ان کے فارم ہاؤس میں وقت گزاررہی ہیں۔یہ سلمان خان کی گرل فرینڈ کٹرینہ کیف نہیں ہے بلکہ بیرونی ملک کی رہنے والی یولیاونتورہیں۔یولیاونتورکا ایک ویڈیوانٹرنیٹ پروائرل ہورہاہے، جس کی وجہ سے سلمان کی یہ گرل فرینڈ سرخیوں میں آگئی ہے۔
دراصل، حال ہی میں یولیاونتورکا ایک ویڈیوانٹرنیٹ پرتیزی سے وائرل ہورہاہے۔ویڈیومیں یولیاسلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس میں نظرآرہی ہے۔ یولیاونتورفارم ہاؤس کے اندر یہاں گاؤں والوں کا مچھلی پکڑتے ہوئے ویڈیوبنارہی ہیں۔
ویڈیومیں اداکارہ وسنگریولیاونتور کہہ رہی ہیں کہ یہ سارے گاؤں والے مچھلی پکڑنے کیلئے آئے ہیں، انہوں نے جال بچھایاہواہے، جس میں مچھلی پھنس جائے گی۔اداکارہ نے یہ ویڈیوکواپنے انسٹگرام پرشیئرکیاہے۔
بہرکیف بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کی گرل فرینڈ اداکارہ یولیاونتور ان دنوں ان کے پنویل ہارم ہاؤس میں وقت گزارہی ہیں۔یولیاکا یہ ویڈیوخوب وائرل ہورہاہے اورلوگ خوب تبصرے کررہے ہیں۔