سلمان خان نے ”یوں کرکے“ گانے پراسپیشل بچوں کے ساتھ کیا ڈانس، دیکھیں ویڈیو

Salman-Khan

نئی دہلی:بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان کی فلم دسمبرمیں کرسمس کے موقع پرریلزہونے والی ہے۔فلم کی پرموشن میں سلمان خان زوروشور سے لگے ہوئے ہیں۔حال ہی میں دبنگ 3کا نیاگانا ”یوں کرکے“ ریلیزکیاگیا۔اس گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کے درمیان رومانس دیکھنے کو ملا ہے۔ساتھ ہی ”یوں کرکے“ گانے پربچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے سلمان خان کا ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرتیزی وائرل ہورہاہے۔

دراصل، وائرل ہورہے ویڈیوکوسلمان خان نے اپنے ٹویٹرہنڈل سے شیئرکیاہے۔اس ویڈیوکوشیئرکرتے ہوئے سلمان خان نے کیپشن لکھا”اسپیشل بچوں کے ساتھ ڈانس ’یوں کرکے‘ جے پور میں“۔ سلمان خان کے اس ویڈیو پرفینس خوب کمنٹس کررہے اورردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔سلمان خان اس ویڈیو میں اسپیشل بچوں کے ساتھ خوب مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔

 

بہرکیف بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی اگلی فلم ’دبنگ 3‘میں نظر آنے والے ہیں۔اس فلم میں اداکارہ سوناکشی سنہا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔اس فلم کے گانے ’یوں کرکے‘ کا ویڈیو ریلیز کیا جا چکا ہے۔اس گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کے درمیان رومانس دیکھنے کو ملا ہے۔

 

دبنگ 3 کے نئے گانے کا ویڈیو جاری، دیکھیں سلمان-سوناکشی کا رومانس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *