نم آنکھوں کے ساتھ اداکاررشی کپور کی آخری رسوم ادا

rishi

بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے آج صبح 67سال کی عمر میں 8 بجکر 45 منٹ پر ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے دی۔میرین لائنز کے چندن واڑی شمشان گھاٹ رشی کپور کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔ قریبی اور فیملی کی موجودگی میں  رشی کپور کی آخری رسوم ادا کی ہوئی۔ان کے بیٹے اداکاررنبیرکپور نے آخری رسومات کی تمام رسمیں اداکی۔

ranbir

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولس نے آخری رسوم میں کچھ بے حد قریبی لوگوں کوہی شامل ہونے کی اجازت دی تھی۔رشی کپورکی بیٹی ردھیماکپوردہلی میں ہیں، وہ آخری رسوم میں شامل نہیں ہوپائیں۔ آخری رسوم میں بیٹی ردھیما شامل نہیں ہو پائی اور نہ ہی والد کا آخری دیدار کر سکیں۔

rishi-kapoor-akhri-rusum
آخری رسومات کے دوران ریما جین ، منوج جین ، ارمان جین ، آدر جین ، انیشا جین ، راجیو کپور ، بمل پارکھ ، نتاشا نندن ، ابھیشیک بچن ، ڈاکٹر ترنگ ، عالیہ بھٹ۔ ، ایان مکھرجی ، جئے رام ، روہت دھون اور راہل راول کو موجود رہنے کی اجازت دی گئی۔

رشی کپور کی آخری رسومات میں ان کے کنبہ کے تقریباً سبھی لوگ موجودرہے۔ان میں بھتیجی کرینہ کپور، سیف علی خان، بھانجے ارمان جین، کنال کپور، بیٹے رنبیرکپور، بیوی نیتو کپور، بھائی رندھیرکپور۔ان کے علاوہ آخری رسوم میں اداکارہ عالیہ بھٹ، ابھیشیک بچن ، اریشوریہ رائے جیسے قریبی لوگ موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *