میک اپ نے بگاڑا گلوکارہ رانومنڈکا چہرہ،سوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہیں یہ تصویریں

Ranu-Mandal

نئی دہلی:سوشل میڈیاکے ذریعے راتوں رات اسٹاربن جانے والی رانومنڈل کی کچھ تصویریں سوشل میڈیاپرسامنے آئی ہیں جس کے بعد لوگوں کے فنی تبصرے سے لیکرمیمس تک کی باڑھ سی آگئی ہے۔

Ranu

دراصل حال ہی میں رانو منڈل کی کچھ نئی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ان میں وہ خوبصورت لہنگے میں نظرآرہی ہیں، لیکن ان کا میک اپ انہیں اچھا دکھانے کی جگہ ان کے لکس کوبگاڑتاہوانظرآرہاہے۔اسی بات کولیکر لوگ اب سوشل میڈیا پران کا مذاق اڑارہے ہیں۔

RM
بتایاجارہاہے کہ حال ہی میں رانو منڈل اترپردیش کے کانپورمیں ایک بیوٹی پارلرکے پروگرام میں پہنچی تھیں۔یہاں میک اپ آرٹسٹ نے ان کا میک اپ کیا لیکن ان کا میک اپ لوگوں کوکچھ خاص پسند نہیں آیا۔اس کے بعد سوشل میڈیاپرلوگوں کے فنی تبصرے اورمیمس کے سیلاب آگئے ہیں۔

ranu-mandal-singer

ریلوے اسٹیشن ہرگانا گاکر بھیک مانگنے والی رانومنڈل اب مشہورہوچکی ہیں۔ہمیش ریشمیا نے انہیں اپنی فلم میں گانا گانے کا موقع دیا۔وہ اب تک کئی گانے گاچکی ہیں۔گذشتہ دنوں ایک فین سے بدتمیزی کے بعد رانومنڈل بری طرح ٹرول ہوگئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.