بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا انتقال ہوگیا۔وہ 53 سال کے تھے۔انہوں نے آج (بدھ)29اپریل کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں آخری سانس لی۔ گذشتہ دنوں ان کی طبیعت بگڑگئی، جس کے بعدانہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے آئی سی میں داخل کرایاگیاتھا۔عرفان خان کی انتقال کی خبرکے بعدملک وبیرون ملک میں غم کی لہردوڑگئی ہے۔عرفان خان کے انتقال پربالی ووڈ ستاروں نے غم کا اظہارکیاہے۔وہیں،کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی عرفان خان کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیاہے۔
کانگریس صدراہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے غم کا اظہارکیااورکہاکہ ان کی کمی ہمشیہ رہے گی۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ” عرفان خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھی ہوں. وہ ایک انتہائی باصلاحیت اداکار تھے۔ وہ دنیا بھر میں ہندوستانی سنیما کے برانڈ ایمبیسڈر تھے۔ ان کی کمی ہمیشہ رہے گی۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے اظہارتعزیت‘‘
I’m sorry to hear about the passing of Irrfan Khan. A versatile & talented actor, he was a popular Indian brand ambassador on the global film & tv stage. He will be greatly missed. My condolences to his family, friends & fans at this time of grief.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 29, 2020
بتادیں کہ سال 2018میں عرفان خان کوپتہ چلاتھاکہ وہ نیوروانڈوکرائن ٹیومرسے متاثرہیں۔اس بیماری کے علاج کیلئے عرفان خان لندن بھی گئے تھے اورقریب سال بھرعلاج کرانے کے بعدوہ ہندوستاان آئے تھے۔قابل ذکرہے کہ حال میں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا راجستھان کے جے پورمیں انتقال ہوگیاتھا۔عرفان خان لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہوپائے تھے۔