ممبئی :دیسی گرل کے نام سے مشہوربالی ووڈ اداکارہ پرینکاچوپڑا اپنے شوہرامریکی گلوکار نک جونس کافی خوشگوارزندگی گزارنے کے ساتھ انجوائے کررہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ خوشحال زندگی جی رہی ہیں۔
ابھی حال ہی میں دونوں نے ایک انٹرویو کے دوران فیملی پلاننگ کو لے کر بات کی۔بامبے ٹائمز کے مطابق پرینکا سے جب انٹرویو کے دوران فیملی پلاننگ کو لے کر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، ‘اس وقت میں اپنے كمٹ منٹ میں کافی مصروف ہوں. اگرچہ فیملی ہونا بھی کافی ضروری ہے. ویسے بھی جب خدا چاہتے، صحیح وقت آئے گا تو چیزیں اپنے آپ ہو جائیں گی‘۔
بتادیں کہ حال ہی میں ہولی تقریب کے لئے دونوں انڈیا بھی آئے تھے۔ دونوں کی ہولی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں. پرینکا نے اپنی فیملی پلاننگ کو لے کر بات کی ہے۔بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی فیملی پلاننگ نہیں کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری پر کورونا وائرس کی وجہ سے روک لگی ہوئی ہے۔ زیادہ تر ستارے اپنے گھروں پر خاندان اوررشتے داروں کے ساتھ وقت گذارنے میں مصروف ہیں۔