عرفان خان کے انتقال پروزیراعظم مودی بولے-سنیما اور تھیٹر کی دنیا کیلئے ایک نقصان ہے

pm-modi-irfan-khan

بالی ووڈ کے ورسٹائل فنکار عرفان خان کاآج ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔عرفان اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا۔ان کی عمر53سال تھی۔عرفان خان نے بدھ کوممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں آخری سانس لی۔گذشتہ دنوں ان کی طبیعت بگڑگئی، جس کے بعدانہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے آئی سی میں داخل کرایاگیاتھا۔عرفان خان کی انتقال کی خبرکے بعدملک میں غم کی لہردوڑگئی ہے۔عرفان خان کی موت پروزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کیاہے۔پی ایم مودی نے عرفان خان کی موت کوسنیمااورتھیٹرکی دنیاکیلئے نقصان بتایا۔
پی ایم مودی نے کہا، ” عرفان خان کا انتقال سنیما اور تھیٹر کی دنیا کے لئے ایک نقصان ہے۔انہیں مختلف وسائل میں ورسٹائل کارکردگی کے لئے یاد کیا جائے گا۔ہم ان کے خاندان، دوستوں اور شائقین کے ساتھ ہیں. ان کی روح کو امن ملے. ”


عرفان خان کے انتقال پرآج پوراملک سوگ مناریاہے۔بالی ووڈ کے ورسٹائل فنکار عرفان خان کی اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا۔عرفان خان کے انتقال پرسیاسی لیڈران، بالی ووڈ ستارے اوران کے مداح صدمے میں آگئے ہیں۔ٹویٹر، فیس بک اوردیگرسوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پرملک وبیرون ملک اوران کے مداح اظہارتعزیت کررہے ہیں۔

خیال رہے 2018 میں عرفان خان میںنیورواینڈو کرائن ٹیومر (کینسر) کی تشخیص ہوئی تھی، بعد ازاں وہ علاج کرانے کے لیے بیرون ملک چلے گئے تھے، عرفان خان کینسر کو شکست دینے کے بعد بھارت واپس لوٹے اور وہ ان دنوں اپنے نئی آنے والی فلم پر کام کررہے تھے کہ اچانک لاک ڈاؤن ہوگیا۔قابل ذکرہے کہ حال میں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا راجستھان کے جے پورمیں انتقال ہوگیاتھا۔عرفان خان لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہوپائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.