نئی دہلی:بھوجپوری سنیماکے اسٹاراداکارپون سنگھ اور اداکارہ اکشرہ سنگھ کا بھوجپوری گانا ‘انکھیاں کے نرکھئے اے کجرا’ (Ankhiyan Ke Nirkhiya e Kajra)کا ویڈیو یو ٹیوب پرٹرینڈکررہا ہے۔پون سنگھ اورکشرہ کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پرتیزی سے وائرل ہورہاہے۔اس گانے میں دونوں سپرسٹارس کا رومانٹک اسٹائل نظر آ رہا ہے۔یہ گانا بھوجپوری فلم ’تبادلہ‘کا ہے۔پون سنگھ اور اداکارہ اكشرا سنگھ کی جوڑی نے یو ٹیوب پر ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے۔