پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے رشی کپورکویاد کیا

mahira-rishi

بالی ووڈ کے سینئراداکار رشی کپورنے طویل علالت کے بعد 30اپریل 2020کواس دنیا کوہمیشہ کیلئے الوداع کہہ دیا۔انہوں نے جمعہ کوایک اسپتال میں آخری سانس لی۔رشی کپورکے انتقال سے ملک وبیرون ملک میں غم کی لہردوڑگئی ہے۔ملک وبیرون ملک کے فلمی ستارے سوشل میڈیا پراظہارتعزیت کررہے ہیں۔اس موقع پرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی رشی کپورکویادکیاہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے رشی کپورکے انتقال پرایک تصویرپوسٹ کی ہے، اس میں انہوں نے لکھاکہ زندگی آپ کیلئے بہت چھوٹی تھی لیکن آپ ہمیشہ اس سے زیادہ بڑے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

Life was too small for you.. you were always always larger than it. Thank you for You. In our hearts forever ♥️

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


ماہرہ نے رشی کپورکے انتقال پرانہیں یادکرتے ہوئے ان کی ایک تصویرپوسٹ کی۔اس فوٹومیں رشی کپورمسکراتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔فوٹوشیئرکرتے ہوئے ماہرہ خان نے کیپشن لکھا”زندگی آپ کے لئے بہت چھوٹی تھی۔آپ ہمیشہ اس سے کہیں بڑے تھے۔آپ کیلئے شکریہ۔آپ ہمیشہ ہمارے دل میں رہیں گے“۔
بالی ووڈ اداکار رشی کپور کولیکراداکارہ ماہرہ خان کاتعزیتی پیغام سوشل میڈیاپرخوب وائرل ہورہاہے۔لوگ اوران کے مداح اس پرخوب تبصرے بھی کررہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: ”آپ گولڈ تھے اورہمیشہ گولڈ رہوگے“،عرفان خان کی موت پرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا ٹویٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published.