لاک ڈاؤن کی وجہ سے بالی ووڈ اسٹارس اوردیگرفنکار وآرٹسٹ اپنے گھروں میں قیدہیں مگر کچھ اسٹارس اپنی تصوتراورویڈیووغیرہ شیئرکرتے رہتے ہیں۔ان میں ایک اورنام شامل ہوگیاہے۔یہ نام ہے ڈانسراداکارہ نورافتیحی کا۔دراصل، نورافتیحی کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہاہے۔نورافتیحی نے اپنے انسٹگرام اکاؤنٹ سے شیئرکیاہے۔
بتادیں کہ نورافتیحی اپنے ڈانس اسٹیپ کے لئے جانی جاتی ہیں۔فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیاپربھی انہوں نے ا پنے ہنرکا جم کرچھاپ چھوڑی ہے۔آئے دن ان کے ڈانس ویڈیو انٹرنیٹ پرتہلکہ مچاتے رہتے ہیں۔
نورانے ایک بارپھرسے ڈانس ویڈیوشیئرکیاہے جوسوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہورہاہے۔نورا فتحی اس ویڈیو میں اپنے منفرداسٹائل میں ڈانس کررہی ہیں۔