نیہاککڑ نے گایا دردبھراگانا،دیکھیں وائرل ویڈیو

Neha

نئی دہلی:بالی ووڈ گلوکارہ نیہاککڑ ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔دراصل انڈین آئیڈئل میں کنٹیسٹینٹ کے ذریعے کس (بوسہ)کئے جانے کے بعد سے نیہاککڑ لگاتارسرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ ایسے میں اب بھی ان کا متنازعہ کس ویڈیو سوشل میڈیاپر شیئرکیاجارہاہے۔لیکن اس درمیان نیہاککڑ کا ایک نیا ویڈیوسامنے آیاہے۔


ویسے نیہاککڑسوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں۔وہ نہ صرف اپنے فینس کیلئے فوٹیج بلکہ کسنگ ویڈیوبھی شیئرکرتی رہتی ہے۔اس بیچ نیہا نے سدھارتھ ملہوترا، تارا سوتاریا اوررتیش دیشمکھ اسٹارس فلم ’مرجاواں‘ کا گانا گایاہے۔نیہاکے 2ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہے ہیں۔ایک ویڈیو میں ’مرجاواں‘ فلم کے ’تم ہی آنا‘ گانا گارہی ہیں جبکہ دوسرے ویڈیو میں وہ مرجاواں کا ٹائٹل ٹریک گنگنارہی ہیں۔


بہرکیف سوشل میڈیاپرنیہا کے فینس ان کا یہ ویڈیو جم کر شیئرکررہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔بتادیں کہ حال ہی میں نیہاککڑ انڈین آئیڈئل میں ایک کنٹیسٹنٹ کے ذریعہ کس کرنے کولیکرسرخیوں میں آگئی تھیں۔

 

یہ بھی دیکھیں: شلپاشیٹی نے شیئرکیا ویڈیو،دیکھیں وائرل ویڈیو

Leave a Reply

Your email address will not be published.