نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے انہیں طلاق کا قانونی نوٹس بھیج کر گزارا بھتہ اور طلاق مانگا۔ اب نوازالدین صدیقی ایک اور معاملے کو لے کر بحث میں آگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نواز الدین کی بھتیجی نے اپنے بھائی پر جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ نواز الدین صدیقی کی ایک بھتیجی نے نئی دہلی کے جامعہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔اس سلسلے میں نوازالدین صدیقی کی بھانجی نے کہا کہ میں نے اپنے چچا کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی ہے۔ معاملہ اس وقت کا ہے جب میں 9 سال کی تھی۔ میرے والدین کا طلاق اس وقت ہوگیا تھا جب میں دو سال تھی تھی۔ اس کے بعد میں نے اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہنا شروع کیا تھا۔اس دوران مجھے بہت اذیت دی گئی تھی۔اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور بہت سی چیزوں کے بارے میں اتنا نہیں سمجھتی تھی۔ لیکن جب میں بڑی ہوئی تو مجھے یہ احساس ہوا کہ میرے چچا نے میرے ساتھ غلط سلوک کیا ہے۔نوازالدین صدیقی کی بھتیجی نے اپنے ساتھ ہوئے تشدد کو لے کر الزام لگایا ہے۔ نوازالدین صدیقی کی بھتیجی کا مزید کہنا تھاکہ میرے سسرال والوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان سب چیزوں میں میرے والد اور بڑے والد یعنی نوازالدین صدیقی شامل ہیں۔ میرے سسرال والوں کو ہراساں کرنے کے جھوٹے معاملے درج کرا ئے گئے اگر ہم لوگوں نے پہلے سے ہی سختی کی ہوتی تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ اب بھی ہر چھ ماہ بعد میرے والد مقدمہ درج کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کریں گے۔ میرے شوہر نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ میرے پاس اس سب کا ثبوت ہے۔نوازالدین صدیقی کی بھتیجی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ امید کی تھی کہ میرے بڑے والد یعنی نواز الدین ان تمام باتوں کو سمجھیں گے۔ لیکن اس نے ہمیشہ یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ اس کا بھائی ایسا نہیں کرسکتا۔