کوروناوائرس نے پوری دنیا میں اپنا پیرپھیلادیاہے۔جس کی وجہ سے دنیاکی رفتارتھم گئی ہے۔کوروناوائرس کی وجہ سے دنیاکے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذہے۔ایسے میں ہرشعبے جات کے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے گھروں میں بندہیں۔فلمی آرٹسٹ سبھی نے اپنے آپ کوقید کرلیاہے۔لیکن گھروں میں رہ کراپنی تصویریں اوریڈیوزوغیرہ شیئرکرتے رہتے ہیں۔ایسے میں اداکارنرگس فاخری نے بھی اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیاپرشیئرکی ہیں جوتیزی وائرل ہورہی ہیں۔
لاک ڈاؤن کے بیچ اداکارہ نرگس فاخری نے اپنی بہت خوبصورت تصاویرشیئرکی ہیں۔نرگس نے تصاویرایک باغیچے میں کھچوائی ہے۔
یہ فوٹوزکیلی فورنیا واقع انٹیلوپ ویلی کے پاپی ریزرو کی ہیں۔جہاں نرگس پھولوں کے درمیان بیحدخوش اورخوبصورت نظرآرہی ہیں۔
نرگس نے یہ تصویریں اپنے انسٹگرام اکاؤنٹ پرشیئرکی ہیں۔انہوں نے فوٹوشیئرکرتے ہوئے کیپشن لکھا”نیچرہی دواہے“۔
بتادیں کہ نرگس فاخری ہندنژاد غیرملکی اداکارہ ہیں۔وہ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں نظرآچکی ہیں۔انہیں سب سے پہلے امتیاز علی نے اپنے فلم راک اسٹار میں موقع دیا تھا ۔
بتادیں کہ نرگس اس وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیلی فورنیا میں پھنسی ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے وہ سوشل میڈیا پرویڈیوزوغیرہ شیئرکرتی رہتی ہیں۔
لاک ڈاؤن میں سلمان خان کے فارم ہاؤس میں وقت گزارہی ہیں اداکارہ یولیاونتور،ویڈیووائرل