مودی نے رجنی کانت کو’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘پرمبارکباد دی

modi-rajni
file photo

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی نے رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ پانے کے لیے مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا،”تمام نسلوں میں مقبول، کام کامجموعہ جس کے بارے میں چند لوگ ہی ناز کرسکتے ہیں، ہمہ گیر کردار اور ایک شاندار شخصیت… یعنی یہ ہیں آپ کے جناب رجنی کانت۔یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ تھلائیوا کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہیں بہت بہت مبارک ہو۔“حکومت نے رجنی کانت کے لیے یہ سفارش کی ہے جب کہ ابھی تمل ناڈومیں الیکشن ہونے والاہے۔سوشل میڈیاپرلوگ اس سے جوڑکربھی دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.