بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی اداکاری سے خاص شناخت بنانے معروف اداکارعرفان خان کا آج انتقال ہوگیاہے۔عرفان خان 53سال کے تھے۔انہوں نے آج ممبئی کے اسپتال میں آخری سانس لی۔عرفان خان کے انتقال پر سبھی شعبے لوگ اپنے جذبات کا اظہارکرنے کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔عرفان خان کے انتقال پرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹویٹ کیاہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ افسوس کا اظہارکیاہے۔ماہرہ خان نے عرفان خان کوسونابتایاہے۔
عرفان خان کی موت پراداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا”تم ہمیشہ گولڈ(سونا)تھے اورہمیشہ گولڈ رہوگے۔خداآپ کی روح کوسکون دے اورآپ عظیم رہیں۔آمین“۔
You were and will always remain gold. Rest in greatness and peace. Ameen.
🤍 pic.twitter.com/NH9ztwQVdd— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 29, 2020
بہرکیف اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں الگ مقام بنانے والے مشہوراداکارعرفان خان کا انتقال ہوگیاہے۔ان کی عمر53سال تھی۔عرفان خان نے بدھ کوممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں آخری سانس لی۔گذشتہ دنوں ان کی طبیعت بگڑگئی، جس کے بعدانہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے آئی سی میں داخل کرایاگیاتھا۔عرفان خان کی انتقال کی خبرکے بعدبالی ووڈ میں غم کی لہردوڑگئی ہے۔