اداکارہ مادھوری دکشت کا آج 53واں جنم دن،دیکھئے چنندہ تصاویر

madhuri-dixit

بالی ووڈ کی دھک-دھک گرل اداکارہ مادھوری دکشت کا آج 53واں جنم دن ہے۔15مئی 1967کوممبئی میں پیداہوئیں مادھوری دکشت ہندی فلم انڈسٹری کی بہترین ہیروئینوں میں سے ایک رہی ہیں۔ویسے بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔

madhuri

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل یعنی مادھوری دکشت نے فلم انڈسٹری کو کئی بہترین فلمیں دی ہیں۔انہیں ایکٹنگ ہی نہیں بلکہ ان کی ڈانسنگ اسکل کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔مادھوری نے بیٹا، دل، ساجن، کھلنائک، رام لکھن، ہم آپ کے ہیں کون، جیسی فلموں میں کام کرکے لوگوں کے دلوں خاص جگہ بنائی ہے۔

madhuri-pic

مادھوری نے فلم’ابودھ‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔یہ فلم سال 1984 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں انہوں نے بنگالی اداکار تاپس پال کے ساتھ کام کیا تھا۔ حالانکہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔اس وقت مادھوری 17 سال کی تھیں۔

madhori

سال 1988 میں ریلیز فلم تیزاب میں مادھوری، انل کپور کے اپوزٹ نظر آئیں۔اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔فلم کو فلم فیئر نومنیشن میں بھی جگہ ملی تھی۔اس کا گانا ایک دو تین کافی مشہور ہوا تھا۔اس فلم میں مادھوری دکشت نے انل کپور کی محبوبہ کا کردار اداکیاتھا۔فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ’ایک، دو تین’ ان دنوں سامعین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا۔

madhuri-family

بہرحال مادھوری دکشت لگاتار فلموں میں کام کرتی رہیں اور6فلم فیئرایوارڈ اورایک پدم شری ایوارڈ اپنے نام کیا۔ مادھوری دکشت کواب تک 14بارفلم فیئرکیلئے نامزدکیا جاچکاہے۔اس کے علاوہ انہو ں نے سال 1999میں ڈاکٹرشری رام مادھو نینے سے شادی کی تھی۔دونوں کے دوبچے ارن اورریان ہیں۔ویسے مادھوری دکشت آج کل کئی ریلئٹی شواورڈانس شومیں بطورجج کام کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *