بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کا معاملہ کوئی نیانہیں ہے۔بالی ووڈ میں اداکارائیں کاسٹنگ کاؤچ کاشکارہوتی رہی ہیں۔کیونکہ ہیروئینوں نے کئی باراس کا خلاصہ بھی کیاہے۔خاص طورپر’می ٹومہم‘ کے وقت کئی ہیروئینوں نے سامنے آئیں اوراپنا تجربہ اورکاسٹنگ کاؤچ پرکھل کر بات کی اور انکشاف بھی کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ مانوی گگرو کئی فلموں اورویپ سیریز کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی نے حال ہی میں ’کوئی موئی‘ کودیئے انٹرویومیں اپنے کاسٹنگ کاؤچ اورتجربہ پرکھل کرباتیں کی۔
حال ہی میں ’شبھ منگل زیادہ ساودھان‘ میں نظرآچکی اداکارہ مانوی گگرونے دیئے انٹرویوکے دوران کئی خلاصے بھی کئے۔
مانوی گگرونے انٹرویومیں بتایا”ایک سال پہلے انہیں ایک پروڈیوسر کافون آیا تھا، جس پرانہوں نے ایک ویب سیریز کا آفر دیا۔اس نے پھربجٹ کے بارے میں بتایا،جس پرمیں نے کہایہ بہت کم ہے۔آگے انہوں نے کہاکہ میں تین گنا پیسے دوں گا لیکن تمہیں کمپرمائز کرنا ہوگا“
مانوی گگرونے آگے کہاکہ ”کمپرومائزجیسے لفظ میں سات آٹھ سال سے سن رہی تھی۔اچانک سے پتہ نہیں مجھے کیا ہوا، میں نے چلّاتے ہوئے کہافون رکھو، تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟میں اس بارے میں پولس کوبتاؤں گی۔مجھے سچ میں بہت غصہ آرہاتھا، کیوں کہ ’می ٹو‘ مہم والے دور میں بھی اس طرح کی باتیں،مجھے بہت حیران کررہی تھیں۔“
بتادیں کہ اداکارہ مانوی گگرو حال ہی میں ’شبھ منگل زیادہ ساودھان‘ میں نظرآئی تھیں۔مانوی گگرونے اس طرح کاسٹنگ کاؤچ کے اپنے تجربے کوشیئرکیا۔مانوی گگروجلدہی’فور مور شاٹس پلیز‘کے سیزن -2میں نظرآئیں گی۔