جب اچانک کرن جوہر کے سامنے آیا “جڑوا بھائی”

karan-usman

آپ نے فلموں میں بہت ہم شکل دیکھے ہوں گے ، شاہ رخ خان ، سلمان خان ، ریتک روشن ، سب کی کاپی دیکھی ہوگی لیکن اب جو سامنے آئے گا اسے دیکھ کر آپ حیران ہو جائیں  گے کیونکہ بیچارے کرن جوہر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ انہیں ٹویٹر پر اپنا ایک ایسا جڑوا شخص ملا کہ ان کے پاس الفاظ ہی نہیں رہے۔

عثمان خان نام کے ایک شخص نے  کرن جوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عثمان نے لکھا ، لوگ کہتے ہیں کہ میں کرن جوہر کی طرح نظر آتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر ایکٹو کرن نے جب یہ تصویر دیکھی تو وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، کچھ ٹویٹ مجھے کچھ کہنے لائق نہیں چھوڑتے ۔ یہ ان میں سے ایک ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین نے اس تصویر پر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا ، ‘سیم سیم ‘ یہ آپ کی جوانی کی تصویر لگتی ہے’۔ وہیں رابعہ رعنہ نے تو نقلی کرن کو اصلی سے بہتر بتا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.