کنگنا رنوت نے ریتک روشن پرطنزکیا

hrithik-kangana

ممبئی(آئی این ایس انڈیا)کنگنا رناوت اور ہریتک روشن کے درمیان تنازعہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس معاملے میں ہریتک روشن پولیس کے ساتھ اپنا بیان قلمبند کرنے جارہے ہیں۔ ادھر کنگنا رناوت نے ایک بارپھرہریتک روشن پر طنزکرتے ہوئے سیلی ایکس کہہ کریہ معاملہ اٹھایا ہے۔ہریتک اس پورے معاملے کے بارے میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے جارہے ہیں۔ اسی دوران خبرکوٹیگ کرتے ہوئے، کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر لکھا کہ دنیا کہاں پہنچی ہے، لیکن میرا سلی ایکس اب بھی ہے۔ اسی مقام پر جہاں یہ وقت دوبارہ واپس نہیں آنے والا ہے۔در حقیقت کنگنا اور ہریتک کے درمیان تنازعہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک بار پھر خبروں اور مباحثوں کا سبب بنا ہے۔ دراصل، اس کی شروعات ہریتھک روشن کی شکایت سے ہوئی ہے جس میں اس نے بوگس ای میل آئی ڈی کااستعمال کرتے ہوئے کسی نامعلوم شخص کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔ نیز کنگنا رناوت کو 2013-14 میں اپنے نام پربوگس آئی ڈی کے ساتھ ای میل کیا گیا تھا۔ حال ہی میں یہ معاملہ ممبئی پولیس کے کرمنل انٹلیجنس یونٹ کے حوالے کیا گیا ہے۔

’چٹک مٹک‘ گانے پرسپناچودھری کا شاندارڈانس، دیکھئے ویڈیو

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.