بالی ووڈ اداکارعرفان خان کی اچانک طبیعت بگڑجانے سے انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔عرفان خان کوممبئی میں واقع کوکیلابین اسپتال آئی سی یومیں داخل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق، اداکارعرفان خان کی اچانک طبیعت بگڑگئی،جس کے بعد انہیں آئی سی یوداخل کراناپڑا۔حالانکہ، انہیں کیاپریشانی ہوئی ہے اس بات کا ابھی تک خلاصہ نہیں ہوپایاہے۔
قابل ذکرہے کہ حال ہی میں عرفان خان کی والدسعیدبیگم کا انتقال ہوگیاتھا۔اس وقت یہ خبرآئی تھی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ ماں کی آخری رسومات میں نہیں پہنچ سکے تھے۔وہ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ماں کی آخری دیدارکئے تھے۔