ایودھیامعاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پراداکارہ ہماقریشی کا ٹویٹ

huma-quraishi

نئی دہلی:برابری مسجد -رام مندرجنم بھومی معاملے پرسپریم کورٹ نے ہفتہ کوتاریخی فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ نے رام اللا کے حق میں فیصلہ سنایاہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں متنازعہ زمین کورام للا وراجمان کودینے کوکہاہے۔جبکہ سنی وقف بورڈ کوایودھیامیں پانچ ایکڑزمین دینے کوکہاہے۔ایودھیاتنازعہ میں آئے فیصلہ پر بالی ووڈ اسٹارس بھی اپنے ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔ان میں اداکارہ ہماقریشی نے بھی اپناردعمل اظہارٹویٹرکے ذریعہ کیاہے۔

ایودھیامعاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پراداکارہ ہماقریشی نے لکھا:”میرے ہمارے ہندوستانیو،آج ایودھیاتنازعہ پرسپریم کورٹ کے فیصلہ کااحترام کریں۔ہم سبھی کوایک ساتھ مل کر ایک قوم کے طورپرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے“۔ہماقریشی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرٹویٹ کیا ہے اورلوگوں سے فیصلہ کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

بتادیں کہ سپریم کورٹ نے ہفتہ یعنی آج ایودھیاپرفیصلہ سنایا۔اپنے فیصلے میں سب سے پہلے چیف جسٹس نے شیعہ وقف بورڈ کی عرضی خارج کردی۔اس کے بعدنرموہی اکھاڑے کا بھی دعوی ٰ خارج کردیاگیا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ متنازعہ زمین رام للا وراجمان کی ہے۔جبکہ سنی وقف بورڈ کوایودھیامیں پانچ ایکڑزمین دینے کی ہدایت دی ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہاکہ مسلمانوں کومسجد کیلئے دوسری جگہ ملے گی۔

 

پڑھیں: ایودھیاپرسپریم کورٹ کا فیصلہ،متنازعہ زمین ہندوؤں کو،سنی وقف بورڈ کوملے گی دوسری جگہ زمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *