مشہور پنجابی گلوکار ساردل سکندر کا انتقال

sardul-sikandar

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)پنجابی کے مشہور گلوکار ساردل سکندر کا انتقال ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ ساردل سکندر 60 سال کے تھے، بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے موہالی کے فورٹس اسپتال میں آخری سانس لی۔ ساردل سکندر کی موت کی خبر کے ساتھ ہی پنجابی انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پنجابی ستاروں کے علاوہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ مشہور گلوکار جیجی بی نے بھی ساردل سکندر کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ساردل سکندر کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کرجیجی بی نے لکھاکہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ ساردل پاجی نے ہمیں چھوڑ دیا۔ یہ خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ ساردل سکندر کو گردے کی تکلیف کے بعد گزشتہ ماہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا آپریشن بھی کامیاب رہا، لیکن اس دوران وہ کورونا کی گرفت میں آگئے، اوربدھ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ساردل سکندر کی موت کی خبر پر ان کے مداح غمزدہ ہیں۔ ساردل نے اپنے کیریئر میں بہت سے سپر ہٹ گانے گائے۔ ان کا پہلا البم 1980 کی دہائی میں آیا تھا۔ اس البم کا نام ’روڈ ویز دی لاری‘ تھا۔ ساردل سکندر گانے کے علاوہ اپنی اداکاری کے لئے بھی مشہور تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.