مشہور اداکار امت مستری کا انتقال، کئی بالی ووڈ فلموں میں کیا تھا کام

actor-Amit-Mistry
actor Amit Mistry file photo

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) مشہور اداکار امت مستری کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی موت کارڈیک ایرسٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ امیت مستری کو ’شور ان سٹی‘، ’سات پھیروں کی ہیرا پھیری‘، ’تینالی رمن‘، ’میڈم سر‘ اور ایمیزون پرائم کی سیریز ’بینڈش بینڈٹس‘میں کام کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ امت مستری کی موت سے منورنجن جگت دنیا میں سوگ کی لہر ہے۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ دیگرافراد بھی ان کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔امت مستری کی موت کی اطلاع ان کے منیجر مہرشی دیسائی نے دی۔ واضح رہے کہ کہ امت مستری ان اداکاروں میں شامل ہیں، جنہوں نے ٹی وی، او ٹی ٹی کے علاوہ فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے ’کیا کہنا‘، ’ایک چالیس کا لاسٹ لوکل 99‘، ’یملا پگلا دیوانہ‘، جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.