سلمان کے ساتھ رومانس کریں گی دشاپٹانی

Salman-Disha

نئی دہلی:بھارت کے بعد سلوراسکرین پرایک بارپھرسے سلمان خان،ٹائیگرشراف کی گرل فرینڈ دشاپٹانی کے ساتھ نظرآنے والے ہیں۔اس بات کی جانکاری خود سلمان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پرایک تصویرپوسٹ کرکے دی ہے۔

Radhe

حال ہی میں سلمان نے اپنے انسٹگرام پرایک تصویرپوسٹ کی ہے، جس میں وہ اپنی آنے والی فلم کی ٹیم کے ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔دشاپٹانی سلمان خان کے بغل میں کھڑی ہیں۔دراصل، یہاں ہم بات کررہے ہیں سلمان اوردشا کی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے بارے میں۔سلمان نے آنے والی فلم کی شروع کردی ہے۔

فوٹومیں سلمان خان کے ساتھ دشاپٹانی کے علاوہ سہیل خان،جیکی شراف، پربھودیوااوررندیپ ہڈا ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔سلمان خان فلمزکے بینرتلے بننے جارہی اس فلم کوپربھودیوا ڈائریکٹ کریں گے اوراتل اگنی ہوتری پروڈیوس کررہے ہیں۔

disha

بہرکیف رادھے کی تصویرسامنے آنے کے بعدیہ بھی صاف ہوگیاہے کہ سلمان خان کے ساتھ ایک بارپھرسے اداکارہ دشاپٹانی نظرآنے والی ہیں۔

 

مزید پڑھیں: سلمان خان نے شروع کی فلم ’رادھے‘ کی شوٹنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *