کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کے بیچ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوگیاہے۔رمضان کا مقدس مہینہ ہندوستان میں 25اپریل سے شروع ہوگیاہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب اپنے گھروں میں قید ہیں۔وہیں گھروں میں مسلم سماج کے لوگ رمضان کا مکمل اہتمام کرنے کے ساتھ پوری دنیامیں امن وامان کیلئے دعاکررہے ہیں۔رمضان کے موقع سے تصویریں بھی سوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہیں۔لوگ ایک دوسرے کومبارکباد دے رہے ہیں۔ایسے میں ٹیلی ویژن اوربالی ووڈ سے منسلک ستاروں نے اپنے مداحوں کومبارکباد دی ہے۔ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں مداحوں کوگھرسے نہ نکلنے کی اپیل کی۔بگ باس -12کی ونردپیکاککڑنے بھی رمضان کی مبارکباد دی۔
بگ باس 12کی ونراداکارہ دپیکاککڑبھی روزہ رکھ رہی ہیں۔ان کے شوہرشعیب ابراہیم کے ساتھ کئی تصویریں سامنے آئی ہیں جوکہ سحری کے دوران کی ہیں۔دپیکاککڑنے اپنے انسٹگرام پرتصویرشیئرکرکے بتایاکہ سحری کا وقت ہوگیاہے۔
تصویرمیں اداکارہ دیپیکا بغیرمیک اپ کے نظرآرہی ہیں اورانہو ں نے سفید دوپٹے سے سرکوڈھانک رکھاہے اورہاتھ میں ایک کپ پکڑا ہواہے۔ وہیں شعیب براہیم سفیدرنگ کی ٹی شرٹ میں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔
اس سے پہلے دپیکا نے شوہرشعیب اورساس کے ساتھ تصویرشیئرکی تھی۔انہو ں نے کیپشن میں لکھا”ان مسکراہٹوں سے بڑھ کر اب کیا مانگوں اوپروالے سے۔اپنے خزانے کا یہ سب سے قیمتی زیوراس نے ہمیں دیاہے“۔
بتادیں کہ شعیب سے شادی کے بعد اداکارہ دپیکاککر رمضان سے لیکرعیدتک سارے رسم ورواج نبھاتی ہیں۔وہ ہرسال رمضان کے دوران تصویریں شیئرکرتی ہیں ہیں۔خیال رہے کہ 22فروری 2018کودپیکانے شعیب سے مسلم رسم ورواج سے شادی کی تھی۔شادی کی رسمیں لکھنؤ میں ہوئی تھی جبکہ ممبئی ایک استقبالیہ پارٹی کا انعقاد کیاگیاتھا۔
بہرکیف رمضان کا پاک مہینہ شروع ہوگیاہے۔اس موقع پراداکارہ دپیکاککڑنے سوشل میڈیا پرسحری کے وقت کے کچھ تصویریں شیئرکی ہیں۔تصویرمیں دپیکاشوہرشعیب کے ساتھ خوش نظرآرہی ہیں۔