دپیکااوررنویرسنگھ نے منائی شادی کی پہلی سالگرہ،دیکھیں تصاویر

Ranveer-Deepika

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپدکون اوررنویرسنگھ نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پرترومالاکے مشہورپہاڑی مندرمیں بھگوان وینکٹیشور کی پوجاارچنا کی۔بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منارہی ہیں۔

ranveer
دپیکااوررنویرکی کچھ تصویریں سوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہیں۔دونوں نے تصویریں اپنے انسٹگرام اکاؤنٹ پرشیئرکی ہے۔ان تصویروں میں دونوں کافی جم رہے ہیں۔

DR
دپیکاپدکون نے شوہررنویرسنگھ کوٹیگ کرتے ہوئے انسٹگرام پرپوسٹ کیا”اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پرہم نے بھگوان وینکٹیشور کا آشروادلیا۔آپ سبھی کے پیار، پرارتھنا اورنیک خواہشات کیلئے شکریہ“۔

RD
خیال رہے کہ دپیکاپدکون اوررنویرسنگھ نے 14نومبر2018کوشادی کی تھی۔بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منارہی ہیں۔جس کی تصویریں سوشل میڈیاپرروائرل ہورہی ہیں اوران کے مداح انہیں دعائیں دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.