نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس کے نئے نئے معاملے سامنے آرہے۔کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔کوروناوائرس سے بچنے اورجنگ جیتنے کےلئےوزیراعظم مودی نے سبھی لوگوں کوگھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اورلاک ڈاؤن پربھی مکمل طورپر عمل کرنے کوکہاہے۔ادھروزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب سے متاثر ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے تمام ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ COVID-19 وبا سے جنگ کے لئے 21 دنوں تک لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی گھر سے باہر نہ نکلے۔وراٹ کوہلی اورانشکاشرما نے ایک ویڈیوکے ذریعے لوگوں سے اپیل کی ہے۔