سوشل میڈیا پربچوں کے ذریعے گائے گئے گانے آج کل تیزی سے وائرل ہورہاہے۔جیسا کچھ دنوں پہلے’’بچپن کا پیار‘‘ گانا کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کرتا نظر آیا۔ گانا اتنا ٹرینڈ ہوا کہ اس گانے کو گانے والے سہدیو انڈین آئیڈل کے اسٹیج پر پہنچ گئے۔ ۔ اسی طرح گانا ‘بہاروں پھول برساؤ’ ایک اور لڑکے کی طرف سے گایا جا رہا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس لڑکے کی سریلی آواز سن کر ، سوشل میڈیا صارفین اس کی تعریف کرنے سے خود کو روکنے سے قاصر ہیں۔
اس لڑکے کا نام جو گانا’ بہاروں پھول برساؤ‘ گا رہا ہے اجمل سنان ہے۔ اجمل کو گانے کا بہت شوق ہے اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف گانے گانے کی کئی ویڈیوز موجود ہیں۔ اس کا گانا بہاروں پھول برساؤ ، جو اس وقت وائرل ہورہا ہے ، اصل میں محمد رفیع نے گایا تھا۔اجمل کی آواز اتنی پیاری ہے کہ سننے والے گاناسن کرنشے میں مدہوش ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں صارفین اسے حقیقی ہنر قرار دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram