معروف اداکارعرفان خان کے انتقال پر بالی ووڈ سوگوار،جانیں بالی ووڈ ستاروں نے کیاکہا

actor-irfan-khan

معروف اداکار عرفان خان کا53 سال کی عمر میں ممئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا، گذشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر انھیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا تھا۔عرفان خان نے آج 29اپریل کوآخری سانس لی۔عرفان خان کی انتقال کی خبرملے ہی بالی ووڈ میں غم کی لہردوڑگئی۔عرفان خان کے انتقال پربالی ووڈ ستاروں نے ٹویٹر ودیگرسوشل میڈیاپلیٹ فارم پراظہارتعزیت کیاہے۔
بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظم، امیبابھ بچن ، اکشے کمار، اجے دیوگن، انوپم کھیر، عمران ہاشمی،کاجول، پرینکاچوپڑا وغیرہ کے علادوہ دیگرستاروں نے ٹویٹ کرکے افسوس کا اظہارکیاہے اوران کی روح کی تسکین کےلئے دعاکی ہیں۔

خیال رہے 2018 میں عرفان خان میںنیورواینڈو کرائن ٹیومر (کینسر) کی تشخیص ہوئی تھی، بعد ازاں وہ علاج کرانے کے لیے بیرون ملک چلے گئے تھے، عرفان خان کینسر کو شکست دینے کے بعد بھارت واپس لوٹے اور وہ ان دنوں اپنے نئی آنے والی فلم پر کام کررہے تھے کہ اچانک لاک ڈاؤن ہوگیا۔قابل ذکرہے کہ حال میں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا راجستھان کے جے پورمیں انتقال ہوگیاتھا۔عرفان خان لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہوپائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *