سپردخاک ہوئیں اداکارہ شوکت اعظمی

shaukat-azmi

نئی دہلی:اداکارہ شبانہ اعظمی کی ماں شوکت کیفی اعظمی کا جمعہ کوشام جوہوواقع گھرپرانتقال ہوگیا۔ہفتہ کودوپہرانہیں سپردخاک کیاگیا۔شوکت اعظمی 93سال کی تھیں اوروہ بیمارچل رہی تھیں۔اس دکھ کی گھڑی میں شبانہ اعظمی اوران کے خاندن کوحوصلہ دینے کیلئے بالی ووڈ ستارے پہنچے۔امیتابھ بچن، ریکھا، رشی کپور اورتبوسمیت بالی ووڈ کی تمام ہستیاں اظہارتعزیت کیلئے پہنچی۔
فلم میکرکرن راؤ، سنجے کپور، نیلمی عظیم، وندوداراسنگھ، شنکرمہادیون اورانل کپوربیوی سنیتاکے ساتھ تعزیت کیلئے پہنچے۔وہیں جمعہ کوجیسے ہی شوکت کیفی کے انتقال کی خبرآئی کچھ ستارے فوراً خاندان سے ملنے پہنچے۔تبو، ارملا ماتوندکر اوربونی کپورنے جمعہ دیرشام شبانہ اعظمی سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *