نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارہ رائماسین ساؤتھ فلم انڈسٹری قدم جمانے کےلئے جارہی ہیں۔بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ رائما سین کو گزشتہ کافی عرصے سے بالی ووڈ کی کوئی بڑی فلم تو نہیں ملی ہے۔اسلئے اداکارہ نے ساؤتھ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا من بنا لیا ہے۔وہ ساؤتھ انڈسٹری میں ڈیبیوکرنے جا رہی ہیں. وہ تامل فلم ’اگنی سراگگل‘ میں نظر آئیں گی۔فلم میں وہ ساؤتھ اداکار ارون وجے کے اپوزٹ ہوں گی۔
دراصل اگنی سراگگل کے میکرس نے ایک پوسٹر جاری کیا ہے۔پوسٹر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ رائما فلم میں ایک بولڈ اور اسٹرانگ کریکٹر پلےکرنے جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ فلم میں وجے انٹونی شينو کے رول میں ہوں گے اور کمل ہاسن کی بیٹی اكشرا ہاسن وجی کے رول میں ہوں گی۔اس کے علاوہ فلم میں جے ستیش کمار اور پرکاش راج بھی شامل ہوں گے۔