نئی دہلی:ان دنوں ٹیلی ویژن کی مشہورشو”بگ باس“ سرخیوں میں ہے۔بگ باس کے گھرمیں آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے ممبران کے بیچ نوک جھونک ہوتی ہیں تووہیں کچھ ممبران کے بیچ نزدیکیاں دیکھنے مل رہے ہیں۔
دراصل، بگ باس کے گھرمیں ارہان خان اوررشم دیسائی کے بیچ نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں۔جب سے ارحان خان دوبارہ گھرمیں آئے ہیں تب سے دونوں کے بیچ کی بانڈنگ مضبوط ہوگئی ہے۔اب شوکا نیا پروموسامنے آیاہے جس میں سبھی کنٹیسٹٹنٹ سے کہاجاتاہے کہ کسی بھی دوکنٹیسٹنٹس کومنتخب کریں جن سے اگلی کیپٹنسی کی دعویداری چھینی جائے۔زیادہ ترگھروالے نے سدھارتھ اوروشال کا نام لیتے ہیں۔ پھررشمی بھی سدھارتھ کا نام لیتی ہیں اورسدھارتھ ہنسنے لگتے ہیں۔رشم پھرسدھارتھ کو چپ بیٹھنے کیلئے کہتی ہیں اورپھردونوں کے بیچ بحث ہوتی ہے۔ رشم اورسدھارتھ کے بحث کودیکھ کرارحان، سدھارتھ سے کہتے ہیں تولڑکی سے لڑے گا۔پھرسدھارتھ کہتے ہیں کہ لڑکی کی وجہ سے ہی توشومیں ہے اوراسے بول چپ بیٹھنے کے لئے۔اس کے بعد ارحان کہتے ہیں لڑکی کے ساتھ کھیلتاہوں میں اورپھرارحان رشم کوکس کرتے ہیں۔ارحان کے رشم کوکس کرنے کے بعد سدھارتھ زورزورسے ہنسنے لگتے ہیں۔